ووٹوں کی دوبارہ گنتی، لیگی امیدوار کی اُمیدوں پر پانی پھرگیا

اسلام آباد(پی این آئی) ووٹوں کی دوبارہ گنتی، لیگی امیدوار کی اُمیدوں پر پانی پھرگیا۔۔۔الیکشن کمیشن نے پی پی 124ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی لیگی امیدوار کی استدعا مسترد کر دی ۔ ن لیگ کے امیدوار قطب علی شاہ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی،پی پی 124ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آزادامیدوار سونیا نے الیکشن جیتا تھا۔الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پی پی 124میں کامیاب امیدوار کی جیت کا مارجن 4ہزار سے زیادہ ہے، درخواستگزار چاہے تو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close