لاہور (پی این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دی گئیں۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر امیدواروں نے حلف نہیں اٹھایا، سینیٹ کے انتخابات مشکوک اور متنازع ہیں، موجودہ صورت حال میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئین سے متصادم ہو گا، ایوان بالا اس وقت غیر فعال، اس کی فعالیت سپریم کورٹ کے فیصلہ سے مشروط ہے،سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوریت لائیں، انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں، ججز کو ڈرانے دھمکانے اور مشکوک لفافے بھیجنے کے قبیح عمل کی مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں