لاہور(پی این آئی) مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف کنول شوذب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو سلوپوائزنگ دینے کی وجہ بانی پی ٹی آئی کو توڑنا ہے، ملتی جب عمران خان قید سے نہ گھبرائے نہ اس کے پلیٹ لیس گرے نہ کمر درد ہوا تو پھر اس کی بیوی کو قید کرکے ان کو توڑنے کی کوشش کی جارہی۔
انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو سلو پوائزنگ دینے کی وجہ بانی چیئرمین عمران خان کو توڑنا ہے بشری بی بی پر جس طرح کے مقدمے بنا کر قید کیا گیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی جب عمران خان قید سے نہ گھبرائے نہ اس کے پلیٹ لیس گرے نہ کمر درد ہوا تو پھر اس کی بیوی کو قید کرکے ان کو توڑنے کی کوشش کی جارہی۔
ترجمان پی ٹی آئی راؤف حسن نے کہا کہ کل ہم نے ایک گرینڈ الائنس تشکیل دیا ہے جس میں 6 پارٹیاں شامل ہیں جن کے سربراہان نے مل کر جمہوریت کے لیے کام کرنے کا تہیہ کیا ہے اس پلیٹ فارم سے ہماری باقاعدہ سرگرمیوں کا آغاز عید کے بعد پشین بلوچستان میں 12اپریل کو پہلا جلسہ ہوگا، اس سے پہلے میٹنگ ہوگی، ایسی تمام طاقتیں جو جمہوریت کی حامی ہیں، وہ سیاسی اخلاقیات پر یقین کرتی ہیں ، وہ سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں