پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ سمیت دیگر کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ سمیت دیگر کوالیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ برقرار رکھا،جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف کے باعث دوبارہ پمز ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے،پرویز الٰہی کی طبیعت سنبھل نہ سکی ،میڈیکل بورڈ ان کا مکمل طبی معائنہ کریگا۔تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میںپرویزالٰہی کے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close