عمران خان کو جیل میں رکھنے پر ماہانہ کتنا خرچہ آرہا ہے؟ رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) ایڈووکیٹ جنرل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں سکیورٹی سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سکیورٹی دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایاکہ عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں 7 سیل مختص ہیں، ایک سیل میں انہیں رکھا گیا ہے جب کہ اردگرد 6 سیل بھی ان ہی کے لیے مختص ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق جیل میں 10 افراد کے لیے ایک سکیورٹی اہلکار ہوتا ہے ، بانی پی ٹی آئی کے لیے 14 سکیورٹی اہل کار تعینات ہیں اور جس اسپیشل کچن سے بانی پی ٹی آئی کا کھانا جاتا ہے، اس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بنتا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے مزید بتایا کہ عمران خان کے جیل میں ماہانہ سکیورٹی اخراجات 12 لاکھ روپے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے ہیں اور کیمرے لگانے پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے۔

close