ضمنی انتخابات کب ہونگے؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ضمنی انتخابات کب ہونگے؟ تاریخ سامنے آ گئی۔۔۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔ قومی اسمبلی کی 6، صوبائی اسمبلی پنجاب کی 12، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 2، صوبائی اسمبلی سندھ کی1 اور بلوچستان اسمبلی کی 2نشستوں پرضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں۔

ان ضمنی انتخابات میں کل 239 امیدواران حصہ لے رہے ہیں جن میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 50 امیدواران مد مقابل ہیں جبکہ این اے 207 پر آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ کامیاب ہوگئیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close