پنجاب، کے پی، سندھ یا بلوچستان، سب سے زیادہ بجلی کا بل دینے والا صوبہ کونسا؟

لاہور(پی این آئی)پنجاب، کے پی، سندھ یا بلوچستان، سب سے زیادہ بجلی کا بل دینے والا صوبہ کونسا؟وزارتِ توانائی کی جانب سے پنجاب کو سب سے زیادہ بجلی کے بل دینے والا صوبہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ بتایا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا، سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہو رہی ہے۔ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق پنجاب کی 4 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بجلی کی چوری سب سے کم ہے، ان 4 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لائن لاسز 12 فی صد سے بھی کم ہیں۔وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بلوں کی ریکوری 100 فی صد کے قریب ہے۔

ذرائع وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ اصل بجلی کی چوری خیبر پختون خوا، بلوچستان اور سندھ کی ڈسکوز میں ہو رہی ہے، بلوچستان اور سندھ میں 40 فی صد سے زیادہ بجلی چوری ہو رہی ہے جبکہ بلوں کی ریکوری 72 فی صد کے قریب ہے۔وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ آپریشنز میں پنجاب میں ہی صارفین کو بلا وجہ اضافی بل ڈالے گئے ہیں، جبکہ خیبر پختون خوا، سندھ اور بلوچستان میں بھرپور آپریشن نہیں ہو سکے۔ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق ان تینوں صوبوں کی ڈسکوز کی حالت بد ترین اور ریکوری کمزور ہے، اس وقت کے پی کے اور سندھ میں سب سے زیادہ کنڈا سسٹم ہے۔وزارتِ توانائی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کے سب سے زیادہ بل دینے والا صوبہ ہونے کی رپورٹ کئی بار وفاقی کابینہ کو بھجوائی جا چکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close