پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بیٹے کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نوشہرہ (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کو تحصیل چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لئے جدوجہد شروع کردی ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ایک درخواست دی، جس میں مو¿قف اپنایا گیا کہ اسحاق خٹک اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، پارٹی چھوڑنے کی بنیاد پر اسحاق خٹک کوچیئرمین شپ سے ہٹایا جائے۔دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے درخواست کمیشن میں جمع کرانے کا مشورہ دے دیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت درکار کارروائی کے بعد کیس کمیشن میں جمع کراسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close