وزیرِاعظم کی برآمدات سے متعلق اہم ہدایات

اسلام آباد (پی این آئی) وزیرِاعظم شہباز شریف نے 5 سال میں ملکی برآمدات دگنی کرنے کےلیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت برآمدی شعبے کی ترقی سے متعلق اجلاس ہوا۔اس دوران وزیرِاعظم نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ وہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل پیش کرے۔وزیرِاعظم نے وزارت تجارت کو میڈ ان پاکستان برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی استعداد سے فائدہ اٹھانے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close