توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ سائفر کیس کل سماعت کیلئے مقرر ہے،سائفر کیس کچھ دنوں میں مکمل ہو جائے گا، اپیل شروع نہیں کریں گے اگر آپ چاہتے ہیں تو سزا معطلی پر دلائل دے دیں،

وکیل علی ظفر نے کہا کہ سزا معطلی کے بجائے مرکزی اپیل پر دلائل دینگے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ سزا کیخلاف اپیل عید کے بعد مقرر کرینگے، نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی پر رضامندی کا بیان دیدیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ نیب کیس میں سزا معطل کر دی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close