تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی بدنظمی کا شکار ہوگئی

پشاور (پی این آئی)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاجی ریلی بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

ریلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کی تقریروں میں مداخلت کی گئی۔ بیرسٹرگوہر کے خطاب کے دوران شیر افضل مروت اور فیصل جاوید نے بھی تقریر شروع کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، شیرافضل مروت کو تقریر کے لیے مائیک دینے کے لیے منتیں کرتے رہے جب کہ عمرایوب بھی شیرافضل مروت سے مائیک لینے میں ناکام رہے۔بیرسٹرگوہر کی تقریر کے دوران فیصل جاوید اور شیرافضل مروت نے دوبارہ تقریر شروع کردی۔تقریر کا موقع نہ ملنے پر بیرسٹرگوہر تقریر پوری کیے بغیرواپس روانہ ہوئے جب کہ بے نظمی کے باعث عمرایوب بھی اپنی تقریر مکمل نہ کرسکے۔ یاد رہے پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے لیے آج پشاور میں ریلی نکالنے اور اگلے ہفتے اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close