خوفناک دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

جڑانوالہ (پی این آئی) جڑانوالہ میں آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

جڑانوالہ کے علاقے کھرڑیانوالہ میں دھماکہ آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں ہوا، آتش گیر مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، ریسکیو عملے نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close