لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی وجود سے متعلق اگلے 6 ماہ میں فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔
رانا ثناءاللہ کا ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پاکستان کے وجود سے متعلق خطرہ بننے کی کوشش کی تو اس پارٹی کو کالعدم قرار دینے کی جانب بات جا سکتی ہے۔ 9 مئی واقعات پر بھی تحریک انصاف سے متعلق درگزر سے کام لیا گیا۔ نومبر 2022 میں بھی جب تحریک انصاف نے دھرنا دیا تو ان کے خطرناک مقاصد تھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ میں ان کو نہیں چھوڑوں گا، ہم نے تو ایسا کبھی نہیں کہا۔ ہم جو بھی بات کرتے ہیں سیاسی وجود کے حوالے سے کرتے ہیں۔ الیکشن کے حوالے سے 2018ء میں غلط ہوا، اگر اب ایسا ہوا ہے تو بھی غلط ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں