گندم کی پیداوار میں کتنی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا؟ پریشان کن صورتحال

ملتان(پی این آئی)جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کے باعث گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ملتان سمیت پنجاب بھر میں 1 کروڑ 67 لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کی گی، تاہم حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے فصل کی پیداوار میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔فصل کی پیداوار میں کمی کے خدشے سے کسانوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور وہ پریشان ہیں۔مقامی کسان کے مطابق میں نے 10 ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کی ہے، بارشوں کی وجہ سے میری گندم ساری گر چکی ہے اور میری سال بھر کی محنت پر پانی پھر گیا ہے جس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔

ایک کروڑ 67 لاکھ ایکڑ رقبے پر کاشت گندم کی فصل کو نقصان سے بچاؤ کے لیے ماہرین نے مفید مشورے دینا شروع کر دئے ہیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عبدالصمد کا کہنا ہے کہ گندم پنجاب کی اہم فصل ہے اور بعض مقامات پر گندم گرنے کی معلومات موصول ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فصل میں جہاں زیادہ پانی ہے اسے صاف کرنے کے انتظامات کریں اور مزید آب پاشی سے گریز کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close