پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کو غلط قرار دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں کمیٹی کے ارکان نے سینیٹ ٹکٹوں میں مشاورت نہ کرنے کا الزام لگا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورکمیٹی کے متعدد ارکان نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم غلط کی گئی ہے، بتایا جائے کس نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ ٹکٹ فائنل کیے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وضاحتیں دیتے رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورکمیٹی میں سوال کیا گیا کہ جو نام بانی پی ٹی آئی کو دیے ان پر پارٹی تنظیم سے مشاورت نہیں ہوئی جس پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی نے وضاحتیں دیں کہ سینیٹ ٹکٹ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے جاری ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close