ہم مطمئن نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی) ہم مطمئن نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا مطالبہ۔۔۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 6جج صاحبان کا خط پوری چارج شیٹ ہے ،پر حکومتی کمیشن بنانے کے فیصلے سے مطمئن نہیں ،ہمارا مطالبہ ہے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اس معاملے کو دیکھے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ جو ہوا وہ بھی غلط تھا، ججوں کی شکایات پر حکومتی کمیشن بنانے کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں،

ہمارا مطالبہ ہے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اس معاملہ کو دیکھے،عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کیلئے اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا ۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ججوں کی شکایا ت پر حکومتی کمیشن بنانے کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں، ججوں نے خط میں حکومت کو نہیں سپریم جوڈیشل کونسل کو مخاطب کیا تھا. ججوں کے تحفظات ہی حکومت کے خلاف ہیں، حکومت کا انکوائری کمیشن میں کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہئے،جج صاحبان کا خط پوری چارج شیٹ ہے اسے سپریم کورٹ کو دیکھنا ہے، ہمارا مطالبہ ہے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اس معاملہ کو دیکھے۔پروگرام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی شرکت کی ۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سیاست اور عدالتی معاملات میں خفیہ اداروں کی مداخلت روکنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ حکمت عملی بنانی ہوگی۔ پروگرام میں بیرسٹر گوہر خان نے فیض حمید کیخلاف انکوائری کی حمایت بھی کردی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close