صنم جاوید کی گرفتاری کیلئے پولیس لاہور پہنچ گئی

لاہور(پی این آئی)صنم جاوید کی گرفتاری کیلئے پولیس لاہور پہنچ گئی۔۔۔تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے۔ صنم جاوید کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر کی زیر قیادت ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔یاد رہے کہ 27 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں