کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان، آئندہ ہفتے ایسٹر اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں تعطیلات ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایسٹر پر پیر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے جمعرات کو سندھ حکومت کی جانب سے ایسٹر پر مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جبکہ سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں