لاہور (پی این آئی )31 مارچ کو ملک بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کی خوشیاں منائے گی جس کیلئے حکومت پنجاب نے بھی خوشخبری سناتے ہوئے ایک اور چھٹی کا اعلان کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق مسیحی برادی ایسٹر کا تہوار 31 مارچ بروز اتوار کو ملک بھر میں جوش و جذبے سے منائے گی اور ان خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے پیر کے روز کی بھی چھٹی کا اعلان کر دیاہے ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں