سینیٹ الیکشن، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ٹھن گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب سینیٹ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی اتحادی جماعت مسلم لیگ نواز سے ناراض ہوگئی۔

مسلم لیگ نواز کی جانب سے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو خواتین کی نشست دینے سے انکار پر پی پی نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے فائزہ ملک کو دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے آج وزیراعلیٰ پنجاب کے افطار ڈنرمیں بھی نہ جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی فائزہ ملک کا سینیٹ الیکشن بھرپور انداز سے لڑے گی اور پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کا آپشن بھی استعمال کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں