پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کا خدشہ، سینیٹ الیکشن سے پہلے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پارٹی میں فارورڈ بلاک کے خدشے کے باعث تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات سے قبل پارٹی ارکان سے وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کرلیا۔

 

 

قومی اسمبلی ،خیبرپختونخوا ، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کے ارکان سے اڈیالہ جیل کے باہر وفاداری کا حلف لیا جائے گا ، پارٹی قیادت نے پنجاب ، خیبرپختونخوا کے ارکان سے رابطے تیز کر دیئے،اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی سے وفاداری کا حلف لینے اور احتجاج بارے آگاہ کر دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل اکھٹے ہونے کیلئے جلد تاریخ اور وقت کا اعلان متوقع ہے، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج تیاری کی ہدایات بھی جاری کر دی ، وفاداری کا حلف اسٹامپ پیپر کے ذریعے لیا جائے گا ،اڈیالہ جیل میں آئی ایس ایف کو بھی بلوایا جائے گا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی سمیت کیسوں کے خاتمے اور مبینہ دھاندلی کیخلاف اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں