قومی بچت اسکیموں میں شرح منافع میں ردو بدل کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع میں ردو بدل کر دیا گیا، ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 13.76 سے کم کرکے13.57 فیصد مقرر ہو گئی۔

 

 

پینشنرز اور بہبودسرٹیفکیٹ پر شرح منافع 15.60 سےکم کرکے15.36فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 14.76سے کم کرکے 14.64 فیصد، سپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 15.93 سےکم کرکے15.85 فیصد مقرر کر دیا گیا۔سیونگز سرٹیفیکیٹ کا منافع 20.50 فیصد پر برقرار رہے گا جبکہ ایک سالہ سروا ٹرم اکاؤنٹ کا منافع 18.54 فیصد سے بڑھاکر19.10 فیصد کردیا گیا، قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں