سابق وزیر اعظم نے موجودہ حکومت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم و سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے حکومت چلتی اور معاملات حل کرتی نظر نہیں آ رہی۔

اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کی سوچ اور فکر سے متعلق مشاورت جاری ہے، ہم سمجھتے ہیں موجودہ تین بڑی جماعتیں مسائل حل نہیں کر سکتیں، اس صورتحال میں ہم سمجھتے ہیں ایک نئی سوچ اور نئی پارٹی کی جگہ ہے، پارٹی بنانے کیلیے مشاورت اور رابطے جاری ہیں، 2 ماہ کے اندر جماعت سامنے آ جائے گی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک کے معاشی مسائل حل نہیں ہو سکتے، اس وقت اپوزیشن کی سوچ ہے الیکشن چوری ہوئے ہمیں حکومت میں ہونا چاہیئے تھا، حکومت خود اپنے مینڈیٹ سے خائف اور دکھی نظر آتی ہے، حکومت میں شرمندگی کا عنصر بھی ہے، ملک کے معاملات ایک طرف اور سیاست دوسری طرف رہ جائے گی، مجھے حکومت چلتی اور معاملات حل کرتی نظر نہیں آ رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں