عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما کو بڑا مشورہ دیدیا

لاہور (پی این آئی)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بیرسٹر محمد علی سیف الزام لگانے سے قبل جیل حکام کی رپورٹ پڑھ لیتے۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق پرویز الہٰی واش روم میں گرنے سے زخمی ہوئے ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب نے مشورہ دیا کہ بیرسٹرسیف مریم نواز پر الزام لگانے سے قبل اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پڑھ لیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کا علاج کرنے کے بجائے اپنے وزیراعلیٰ کا علاج کروائیں، جو افسران کو اینٹیں مارنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اپنے لیڈر کی طرح الزام برائے الزام کی سیاست ہی ان کا مشغلہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے صوبے کے عوام کی خدمت کے سوا کسی مخالف پر توجہ نہیں دے رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close