سزائوں میں کمی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک پر قیدیوں کی سزا میں 90روز کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 

 

 

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جو قیدی پہلے سزا میں رعایت لے چکے انہیں مزید رعایت نہیں ملے گی،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کو رعایت نہیں ملے گی،فرقہ واریت، منشیات اور زنا کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کی سزا کم نہیں ہو گی،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈکیتی اور اغوا میں ملوث قیدیوں کو بھی سزا میں رعایت حاصل نہیں ہو گی،بغاوت اور جاسوسی میں ملوث قیدیوں کی بھی سزا کم نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close