اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہم اس ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، خان صاحب سے جب بھی ملاقات ہوتی ہے وہ کہتے ہیں ٹکٹ ان لوگوں کو دو جو پی ٹی آئی ورکرز ہوں۔
جو قومیں ہم سے بعد آزاد ہوئیں وہ ہم سے آگے بڑھ گئیں،ہمیں اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس مینڈیٹ نہیں وہ حکومت کرنے کے حقدار نہیں،پاکستان کو اگر صحیح جمہوری ملک بنانا ہے تو آئین اور قانون کی بالادستی لازمی کرنا ہوگی،جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر ہونگے اور پاکستان کو آزاد اور خودمختار ملک بنائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں