پشاور (پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر غلام علی سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی جس کے دوران انہیں آگاہ کیا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز موجود نہیں ہیں۔
دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس کے دوران صوبے کی معاشی اور سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ علی امین گنڈا پور نے گورنر کو یہ بھی بتایا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دینے کیلئے درکار فنڈز موجود نہیں جس پر گورنر نے انہیں صوبے کے معاشی اور آئینی مسائل پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے کے اہم مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں