شہریار آفریدی سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کو تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔

 

 

 

شہریار آفریدی نے بھی گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریارآفریدی کو کور کمیٹی کے ارکان کی سفارش پر کمیٹی میں شامل کیا گیا ۔ شہر یار آفریدی 9 مئی کے واقعات کے بعداپنی گرفتاری کے باعث کور کمیٹی کا حصہ نہیں رہے تھے۔ گزشتہ اجلاس میں ان کے نام کی منظوری ہوئی۔ جمعہ کے روز شہر یار آفریدی کور کمیٹی کے اجلاس میں پہلی مرتبہ شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close