پنشنرز کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد( پی این آئی) عوام کو حکومت نے ریلیف دیتے ہوئے بہبود، پنشن اور شہدا سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 0.24 فی صد بڑھا دی۔

 

 

 

 

مذکورہ بالا تینوں سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح اب 15 اعشاریہ 60 فی صد ہو گئی ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 0.12 فی صد اضافہ کیا گیا، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 14 اعشاریہ 76 فی صد ہو گئی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 20 اعشاریہ 50 فی صد اور سپیشل سیونگ پر منافع کی شرح 16 اعشاریہ 60 فی صد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close