سینیٹ الیکشن، صنم جاوید کو خوشخبری مل گئی

لاہور(پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ ایپلیٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،عدالت نے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف صنم جاوید کی درخواست منظور کرلی۔

 

 

 

صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ ایپلٹ ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے صنم جاوید کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم بھی جاری کیا ۔گزشتہ روز سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔صنم جاوید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ان کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کئے گئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صنم جاوید پر اعتراض عائد کیا گیا کہ انہوں نے کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا، لیکن پی ٹی آئی کارکن کے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے۔

 

 

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ایپلیٹ ٹریبیونل صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔قبل ازیں سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرلی گئی تھی جبکہ صنم جاوید کے کاغذات مسترد کردئیے گئے تھے۔الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات پر ان کے والد کے ساتھ مشترکہ اکاو¿نٹ اور دستخط پر اعتراض اٹھایا تھا۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی اپنی سالہ مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں