دھمکی آمیزبیان،عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (پی این آئی)وزیراطلاعات پنجاب بخاری نے علی امین گنڈاپور کے دھمکی آمیزبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 9مئی کےمقدمات کااشتہاری شخص ہمیں دھمکیاں دےرہا،یہ افسران کواینٹیں مارنےکامشورہ دےرہاہے،اسکی ذہنی حالت پرپہلےہی شک تھا۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ ہم آپکی ذہنی حالت دیکھتےہوئےآپکی دھمکیوں پرترس ہی کھاسکتےہیں،3دن قبل یہی علی مین گنڈاپور وزیراعظم کے سامنے منتیں ترلے کر رہاتھا،آج وہی علی امین گنڈاپوروفاق اورپنجاب کودھمکیاں دے رہے ہیں،وفاق اور پنجاب کودھمکیاں دینےکی بجائے اپنے صوبے کی عوام کاسوچیں،آپ چوری شدہ مینڈیٹ پرشارٹرم وزیراعلی ہیں،دھمکیاں دیتے آپ کا لیڈر آج4 مقدمات میں مجرم ثابت ہو چکاہے،گنڈاپور صاحب آپکی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close