وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مریم نواز اور زرداری کو بڑی دھکمی دیدی

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہیں، ہمیں دھمکیاں دینے سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو کہ آپکے گھر پولیس بھیج دیں۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتےہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہوئی پڑی ہیں، ہمیں دھمکیاں دینے سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر پولیس بھیج دیں۔ان کا کہنا تھاکہ یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی آپس میں لڑائی ہو لیکن ہم گریز کررہے ہیں، ہم پر جعلی ایف آئی آر درج ہیں چیلنج کرتا ہوں مجھے گرفتار کریں، یہ آئے تو پتہ چل جائے گا کہ کس میں کتنا زور اور دم ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ یہ ہمارے صوبے کے لوگوں کو کمزور سمجھ رہے ہیں، ہمارے کلچر نہیں کہ عورت سے متعلق بات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close