شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے ملین مارچ کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈانلڈ لو کے اس بیان کہ ’پاکستان میں انتخابات کا انعقاد بڑی حد تک مسابقتی اور منظم تھا‘، پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری تک تو عمل مناسب تھا ، اصل قہر تو 9 فروری کو ڈھایا گا۔

ایک ٹی وی پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ہمیں مہم نہیں چلانے دی گئی۔امریکی اپنے ملک میں اپنے عوام کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں، جمہوریت کی آبیاری کر رہے ہیں، قانون کی حکمرانی قائم ہے، لیکن یہ معیار انہیں پاکستان جیسے ممالک میں قبول نہیں ہے، پاکستان میں 9 فروری کو جو فراڈ حکومت بٹھائی گئی یہ سب کچھ امریکیوں کے آشیرواد سے ہوا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم عید کے بعد دھاندلی کے خلاف آگاہی مہم چلائیں گے، شہر شہر جلسے کریں گے، اگر حکومت پھر بھی ٹس سے مس نہ ہوئی تو ملین مارچ کریں گے، اس حوالے سے ہم مئی تک کوئی فیصلہ کرلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close