امریکا نے 8 فروری کے الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)امریکی ڈونلڈ لو نے 8 فروری کے الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے امریکی ایوان نمائندگان کے محکمہ خارجہ کی کمیٹی میں دوران بریفنگ پاکستان کے 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے اہم بیان دیا۔بریفنگ کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان کے حالیہ انتخابات صاف اور شفاف تھے؟ اس پر ڈونلڈ لو کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کے حالیہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ تھے، ہم متعدد مرتبہ انتخابات سے متعلق سنجیدہ تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔پاکستان کے الیکشن کمیشن کو متنازعہ نتائج والے حلقوں میں دوبارہ الیکشن کروانے چاہیں، اگر الیکشن سے متعلق بے ضابطگیوں کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو پاک امریکا تعلقات پر اثر پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close