گوادر پورٹ حملہ، علیم خان کا اہم بیا ن سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) صدر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) اور وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے گوادر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے دہشتگردوں کی گوادر پورٹ اتھارٹی ( جی پی اے ) کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 8 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا۔بی ایل اے کے 8 دہشتگردوں نے جی پی اے کمپلیکس گوادر میں گھسنے کی کوشش کی اور کمپلیکس کے قریب دھماکا بھی کیا جس کے بعد مسلسل فائرنگ شروع کر دی ، تاہم، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور جوابی کارروائی کے دوران تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے حملہ ناکام بنانے پرسیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا اور اس حوالے جاری اپنے بیان میں کہا کہ جی پی اے کمپلیکس پر جوانوں نے بروقت ایکشن سے بزدلانہ حملہ ناکام بنایا۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم متحد اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close