نوازشریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ کہاں گزاریں گے؟

لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارنے کا منصوبہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ عمرہ اد کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گی۔یاد رہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف سمیت پوری فیملی رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں ہی گزارتی ہے اور اس سال بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔نواز شریف کا معمول کے چیک اپ کیلئے سعودی عرب سے لندن جانے کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close