مراد سعید اور چوہدری پرویز الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہور(پی این آئی)مراد سعید اور چوہدری پرویز الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے۔۔۔۔تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف راولپنڈی پولیس نے 9 مئی سے متعلق کیسز میں گرفتاری کی لیے وارنٹ حاصل کرلیے ہیں۔ پوٹھوہار ڈویژن کے کینٹ اور سول لائن سرکلز نے رپورٹ ارسال کر دی جس کے مطابق سابق وفاقی وزیر مراد سعید تھانہ کینٹ کے دہشت گردی ایکٹ و دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمہ 836/23 اور تھانہ آر بازار میں اِنہیں جرائم کے تحت درج مقدمہ نمبر 708/23 میں نامزد ہیں جس کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے گئے ہیں

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی اِنہیں مقدمات یعنی تھانہ کینٹ کے مقدمہ نمبر 836/23 اور تھانہ آر اے بازار کے مقدمہ نمبر 708/23 میں نامزد ہیں اور ان کے بھی ان مقدمات میں وارنٹ گرفتاری حاصل کیے گیے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر اعظم سواتی، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انکے خلاف سول لائن سرکل کے تھانہ سول لائنز اور تھانہ مورگاہ میں کوئی مقدمہ درج نہیں اور نہ ہی وہ کسی مقدمے میں نامزد ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں