اسلام آباد (پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر پنجاب اور اسلام آباد میں 32 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کو مقدمات کی تفصیل فراہم کردی گئی۔
اسلام آباد ہائئیکورٹ میں فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر وکیل درخواست گزار قیصر امام نے کہا کہ ایف آئی اے اور پولیس کی رپورٹس آگئی ہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فواد چودھری سے متعلق ایف آئی اے کے پاس لاہور اور اسلام آباد میں دو انکوائریاں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواد چودھری کے خلاف 32 مقدمات درج ہیں، جن میں 29 پنجاب پولیس کے پاس ہیں جبکہ 3 مقدمات اسلام آباد پولیس کے پاس درج ہے۔فواد چودھری کے خلاف خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کوئی مقدمہ نہیں۔
عدالت نے دوران سماعت کہا کہ سابق وفاقی وزیر پر درج مقدمات کا ریکارڈ آگیا ہے، ان مقدمات میں ریلیف کےلیے آپ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں۔عدالت نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی پر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی درخواست نمٹادی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں