اہم لیگی رہنما نے عمران خان سے بڑامطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے والوں کی سزا تجویز کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن ’دھاندلی‘ والوں پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے والوں کےلیے بھی کوئی سزا تجویز کردیں۔ وہ 9 مئی کی شرمناک بغاوت کرنے والوں کےلیے بھی کوئی سزا تجویز کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کی توہین کرنے والوں کےلیے بھی سزا تجویز کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں