سوشل میڈیا پر شہدا کی توہین آمیز مہم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہدا کی توہین اور تضحیک کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جس میں پاک فوج کے جوان اور افسران شہید ہوئے لیکن ایک سیاسی جماعت نے شہدا کی قربانیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلائی جو قابل مذمت ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت پہلے بھی شہدا کےخلاف توہین آمیز رویہ اختیار کر چکی ہے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ان اکاؤنٹس کے پیچھے ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے ساتھ ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج، پولیس اور عوام نے قربانیاں دی ہیں، شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، سوشل میڈیا مہم کے پیچھے لوگوں کی شناخت کی جا چکی ہے، اس طرح کی مہم چلانے والوں کو قانون کےکٹہرے میں لایا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close