اہم لیگی رہنما نےپارٹی چھوڑنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نہیں چھوڑی، حادثاتی نہیں، پیدائشی مسلم لیگی ہوں۔

ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ہوں، نواز شریف کو آج بھی اپنا قائد سمجھتا ہوں، سینیٹ ٹکٹ کے لیے پارٹی کو کوئی درخواست نہیں دی تھی۔آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی ٹکٹ میں نہ دلچسپی تھی اور نہ ہی دستیاب ہوں، سینیٹ ٹکٹ کے لیے کسی سے رابطہ تک نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے مسلم لیگی ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، سیاسی نومولود گمراہ کن خبریں پھیلانے سے باز رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close