پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں زیرگردش، وجہ کیا بنی؟

پشاور(پی این آئی)پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں زیرگردش، وجہ کیا بنی؟ی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا ذمہ دار کون؟ اس معاملے میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، ترجمان معظم بٹ نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کی ذمہ داری قاضی انور ایڈووکیٹ اور مشال یوسفزئی پر ڈال دی۔معظم بٹ نے کہا کہ اس طرح کی کارگزاری کے ایسے ہی نتائج آتے ہیں. ادھر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت کی جانب سے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دینے پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی سے ناراض ہوگئے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، میرے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے، فضول میں میڈیا پبلسٹی کیلئے عمران خان کا برانہیں سوچ سکتا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close