مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ،پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو نا اہلی کیس میں جاری نوٹس کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جانا چاہیئے، شہباز شریف اگر واقعی مفاہمت چاہتے ہیں تو قید پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کردیں۔بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بانی چئیرمین عمران خان کے مقدمات کے حوالے سے قانونی ٹیم کی کور کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، کور کمیٹی نے عمران خان کو جعلی مقدمات میں بغیر کسی قانونی و آئینی جواز کے پابند سلاسل رکھنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ توشہ خانہ اور سائفر جیسے جھوٹے مقدمات کے غیر منصفانہ بدترین ٹرائل کے بعد عجلت میں سنائی جانے والی سزاؤں سے عمران خان کو نشانہ انتقام بنانے کے ریاستی عزائم پوری طرح آشکار ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close