وہ حلقہ جہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع نہ ہو سکا

لاہور (پی این آئی) پی پی 269مظفر گڑھ میں دوبارہ گنتی کا عمل شروع نہ ہو سکا۔

آزاد امیدوار اقبال خان پتافی کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے احکامات پر دوبارہ گنتی کے لیے 11 بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا،سمن موصول ہونے پر پی پی 269 کے بیشتر امیدوار یا انکے وکلاء پہنچے ہوئے ہیں،کوئی قانونی کاغذات ہی دکھا دیں جس کی وجہ سے دوبارہ گنتی کے عمل کو روکا ہوا ہے،دوبارہ گنتی کا عمل روکنے کی ایم پی اے علمدار عباس قریشی کی رٹ بھی لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے خارج ہوگئی ہے ،ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے،الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت دوبارہ گنتی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے،انتخابات میں اقبال خان پتافی پیپلزپارٹی کے امیدوار علمدار عباس قریشی سے 1506 ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close