حسین اور حسن نواز نے حکومت سے لاتعلقی ظاہر کر دی

لاہور(پی این آئی)حسین اور حسن نواز نے حکومت سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔۔۔سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ میرا اور حسن نواز کا کسی حکومت سے تعلق نہیں۔جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی شہری نہیں ہوں، میں پاکستانی شہری ہوں۔۔۔حسین نواز کا کہنا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے، 12 اکتوبر 1999ء کو سیاسی انتقام لینا شروع کیا گیا۔۔۔

انہوں نے کہا کہ بغیر کسی کیس کے جلاوطن کر دیا گیا، ذاتیات پر کردار کشی ختم ہونی چاہیے، ہر شخص کو شفاف ٹرائل ملنا چاہیے، مانتا ہوں کہ عدالتی اصلاحات ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ حسن نواز اور حسین نواز فلیگ شپ، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں عدالت میں پیش ہو گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں