لیگی رہنما کا ملک میں ٹویٹرکی بندش سے متعلق بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ٹویٹر چل رہا ہے اور ٹویٹس بھی ہو رہی ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ کا 17 فروری سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ کسی کے پاس ٹویٹر پر پابندی سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن ہے تو مجھے دکھا دے، پھر پابندی سے متعلق بات کریں گے۔واضح رہے کہ ٹویٹر کی سروسز میں تعطل کی شکایات آ رہی ہیں تاہم وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹویٹر پر پابندی سے متعلق دعووں کو یکسر مسترد کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close