پی ٹی آئی کی مزید 20نشستیں کم کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماعمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ ہماری جیتی ہوئی 20 نشستوں پر دوبارہ گنتی کرکے جھرلو پھیرا جائے گا اور بدلے میں چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگوایا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے سپیکر سے اپنے قائد حزب اختلاف ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ساتھ ہی کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کا راستہ روکنے والے انسپکٹر مشتاق کےخلاف کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے انسپکٹر مشتاق نے ارکان پارلیمنٹ کا راستہ روکا، اس نے ارکان کے لیے قومی اسمبلی کا دروازہ بند کیا، اسے یہ استحقاق کس نے دیا کہ ارکان کو پارلیمنٹ آنے سے روکے، ایسا پولیس والا کل آپ کا بھی راستہ روکے گا۔انہوں نے کہا کہ بتایاجائے کہ کیا ہمیں قومی اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کا حق نہیں ہے، جناب اسپیکر، اس پولیس افسر کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں