بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانیوالے والدین کیخلاف بڑا فیصلہ

پشاور(پی این آئی)پشاور کے مختلف علاقوں سے حاصل کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور کے علاقوں نرے کوڑ، شاہین ٹاؤن اور تاج آباد سے حاصل کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق وائرس کی موجودگی کی وجہ مختلف علاقوں سے لوگوں کی پشاور آمد و رفت ہے۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چترال، اپر دیر اور لوئر دیر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے، مہم میں 3 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے صرف 4 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ جو والدین بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلائیں گے، ان کے شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close