آصفہ بھٹو کے سبز جوڑے کی قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)آصفہ بھٹو کے سبز جوڑے کی قیمت کیا ہے؟پاکستان کے نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری خصوصی توجہ کا مرکز رہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر حلف برداری کی تقریب سے نو منتخب صدر آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو کی تصویر شیئر کی گئی۔اس تصویر میں آصف علی زرداری کو حلف برداری کی تقریب جیسے اہم موقع پرکوٹ سوٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ آصفہ بھٹو سبز رنگ کا سلک کا کُرتا پہنے سر پر بالکل اپنی والدہ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے انداز میں سفید رنگ کا دوپٹہ اوڑھے نظر آرہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


  1. حلف برداری کی تقریب سے سامنے آنے والی ان ویڈیوز اور تصاویر میں آصفہ بھٹو زرداری کے اپنی والدہ جیسے انداز اور سبز رنگ کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کی۔آصفہ بھٹو نے حلف برادری کی تقریب میں مشہور پاکستانی ڈیزائنر’ثانیہ مسکتیہ‘ کا ڈیزائن کیا ہوا جوڑا پہنا جس کی تمام تفصیلات اور قیمت اس برانڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق اس سلک کے بنے ہوئے پرنٹڈ سبز رنگ کے جوڑے کی قیمت 29 ہزار 500 روپے درج ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close