پشاور دھماکے میں ہلاک دہشتگردکون تھے؟ شناخت ہو گئی

پشاور (پی این آئی)پشاور ناصر باغ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں خودکش حملہ آور سمیت تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔

سی ٹی ڈی ابتدائی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل دھماکے میں ہلاک دہشتگرد 5 کلو گرام بارودی مواد لیکر اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہے تھے کہ ناصر باغ روڈ پر دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔ دھماکے میں ہلاک خودکش حملہ آور محمد سلمان کا تعلق ضلع دیر سے تھا اور وہ پشاور کے علاقے تہکال میں عارضی رہائش پزیر تھا۔خودکش حملہ اور کے ساتھی عامر اور زخمی ہونے والے شدت پسند عثمان کا تعلق پشاور کے علاقہ تہکال سے ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق زخمی شدت پسند کے ہوش میں آتے ہی اس سے تفتیش شروع کی جائے گی۔سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کے چیسیز نمبر، دہشت گردوں کے شناختی کارڈ و مدرسہ کارڈ بھی برامد کرلی ہے، تینوں شدت پسند ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close